خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے ایس بی کے اساتذہ کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ پریس کلب میں پولیس کا دھاوا بولنا اور اور اساتذہ کی گرفتاری قابل مذمت عمل ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار اساتذہ کو رہا کر کے ان کے تمام مطالبات منظور کیا جاۓ انہوں نے کہا کہ شارٹ لسٹ امیدواروں کی گرفتاری ناقابل قبول ہے سپریم کورٹ اف پاکستان نے ان کے حق میں جب کہ فیصلہ دے چکی ہے تو انہیں تسلیم کیا جائے اس طرح کے اقدامات سے نوجوانوں میں احساس محرومی بڑھے گی حکومت کو چاہیے کہ ایس بی کے اساتذہ کے ساتھ بیٹھ کر معاملات کو حل کیا جائے بلوچستان پہلے سے پسماندگی کا شکار ہے یہاں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہے ایس بی کے اساتذہ نے اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کیا ہے تو احتجاج کرناان کا جمہوری حق ہے پولیس کے ذریعے انہے گرفتار کرنا اچھا عمل نہیں ہے حکومت کو چاہیے کہ ایس بی کے اساتذہ کے مطالبات کو سنجیدہ گی سے لے اور انہیں تسلیم کیا جائے گرفتار تمام افراد کو رہا کر کے بات چیت کا عمل شروع کیا جائے
ایس بی کے اساتذہ کو فوری رہا کر کے ان کے تمام مطالبات کو تسلیم کیا جائے،نواب ثنا اللہ خان زہری

ٹیگز:
نواب ثنا اللہ خان زہری
