کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع کے لیے فنڈز کا اجراء خوش آئند ہے، صد آصف علی ر زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، اور فریال تالپور کی ہدایات پر بلوچستان کی عوام کے لیے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر اپنے ایک بیان میں کہی۔ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے اجراء سے بلوچستان کے عوام کو صحت، تعلیم سمیت دیگر سہولیات میسر ہونگی، پاکستان پیپلز پارٹی کا نصب العین عوام کی خدمت کرنا ہے، بلوچستان میں زکوۃ و عشر اور مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمینوں کا بھی جلد تقرر ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کے مسائل کے حل کے لئے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کے مسائل کے حل کیلئے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں،علی حسن زہری

ٹیگز:
علی حسن زہری
