کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال نے بطور وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنی ولولہ انگیز اور متحرک قیادت سے بلوچستان بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں وزیر اعلیٰ نے تین سال میں جتنے ترقیات کام کئے ان کی مثال تک نہیں ملتی کیونکہ سابق حکومت نے اس طرف بالکل توجہ نہیں دی وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کا بھاری مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کو گرانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی،ہم آئینی مدت پوری کریں گے،اس ضمن میں کسی قسم کی ذاتی پسند اور ناپسند کی بجائے عوامی اورعلاقائی ضروریات اورمسائل کو مدنظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے تمام ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی مراحل کی کڑی مانیٹرنگ خود کر رہیں ہیں اور ان کی پیشرفت کاباقاعدگی سے جائزہ بھی لے رہے ہیں۔وزیر اعلی جام کمال خان عوامی فلاح وبہبود اورعلاقائی خوشحالی کے لئے ترقیاتی پروگرامز پراحسن انداز میں عملدرآمد کرواے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اس طرح کی قیاس آرائی پر کان نہ دھریں۔
وزیر اعلیٰ نے تین سال میں جتنے ترقیاتی کام کئے ان کی مثال تک نہیں ملتی میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء
