کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے دو سالہ انتخابات میں شاہین پینل کی کابینہ کودوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالہ کارکردگی کی بناء پر کامریڈ یونس زہری، جنرل سیکرٹری قائم خان کاکڑ اور ان کی کابینہ کی کامیابی ممکن ہوئی جو قابل ستائش ہے انھوں نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن نہ صرف سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے جدوجہد کررہی ہے جبکہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے آنیوالے شہریوں کے مسائل کا حل بھی سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کی توسط سے ممکن ہوتی ہے امید ہے مستقبل میں کامریڈ یونس زہری اور ان کی کابینہ سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کو درپیش ان کے دیگر مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی اور ساتھ ساتھ بلوچستان کے مختلف اضلاع سے آنیوالے شہریوں کے چھوٹے چھوٹے مسائل جو سول سیکرٹریٹ میں موجود صوبائی وزراء وسرکاری افیسران کے ساتھ جڑیں رہتے ہیں انھیں حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
دو سالہ کارکردگی کی بناء پر کامریڈ یونس زہری اور ان کی کابینہ کوکامیابی ممکن ہوئی جو قابل ستائش ہے،نواب زہری

ٹیگز:
نواب زہری
