خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار کے علاقے سے دو نوجوان کی لاشیں برآمد تعلق زہری سے ہے تفصیلات کے مطابق لاپتہ دو نوجوان عابد حسین ولد غلام حسین عمرانی اور مستی خان ولد گہور خان زہری کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ملنے والے معلومات کے مطابق دونوں نورگامہ تحصیل زہری سے خضدار جاتے ہوئے 8 سال قبل لاپتہ ہوئے تھے گزشتہ رات ان کی جسموں کے باقیات زہری گزان کوچو روڈ سے ملے تھے جن پر مقتولین کی شناخت کی پرچیاں درج تھیں دونوں خضدار کی تحصیل زہری کی رہائشی بتائے جارہے ہیں۔
زہری،8 سال سے لاپتہ دو نوجوانوں کے باقیات برآمد

ٹیگز:
زہری
