حب(ڈیلی گرین گوادر) حب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق لواحقین کا قومی شاہراہ پر دھرنا۔ایدھی حکام کے مطابق منگل کے روز حب کے صنعتی علاقے نظرچورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حمزہ ولد پٹھان خان زخمی ہوگئے جنکو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا مگر وہ زخمو کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے دوسری جانب حمزہ کے قتل کے خلاف لواحقین نے شہریوں کے ہمراہ حب شہر میں موندرہ چوک پہ قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کردی تاہم پولیس حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ٹریفک بحال کردیا گیا تاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
حب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،لواحقین کا قومی شاہراہ پر دھرنا

ٹیگز:
حب
