دکی17 روز سے کوئلہ کانوں میں کام بند،سکیورٹی ملنے تک کام نہیں کریں گے، مالکان

دکی (ڈیلی گرین گوادر)،دکی میں کوئلہ کان پرفائرنگ واقعے کے بعدکانوں میں کام 17روزسے بند ہے ضلعی انتطامیہ نے کہا ہے کہ کوئلہ کان مالکان اورکان کن فول پروف سکیورٹی کی فراہمی تک کام سے انکاری ہیں اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ اورکان کنوں کی سفارشات پرغورکیاجارہا ہے جب کہ حکومت دکی انتطامیہ،کان مالکان، مزدوریونین اورقبائلی معتبرین کےساتھ رابطے میں ہے۔ واضح رہے کہ دکی میں 11 اور 12 اکتوبرکی درمیانی شب کوکوئلہ کانوں پرفائرنگ میں 21کان کن جاں بحق اور7 زخمی ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے