کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سردار زادہ فیصل خان جمالی کومحکمہ لائیو اسٹاک کا قلمندان تفویض کر دیا گیا۔چیف سیکرٹری بلو چستان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حکومت بلوچستان کے رولز آف بزنس 2012کے قاعدہ 3کے تحت رکن بلو چستان اسمبلی سردارزادہ فیصل خان جمالی کو محکمہ لائیو اسٹاک کا قلمندان تفویض کر دیا۔
سردار زادہ فیصل خان جمالی کومحکمہ لائیو اسٹاک کا قلمندان تفویض

