کوئٹہ :کوئٹہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے متعلق پی ٹی آئی بلوچستان کے تحفظات کا نوٹس لے لیا پی ٹی آئی بلوچستان وزیر اعظم عمران خان کے کوئٹہ پہنچنے پرکوئٹہ ائیر پورٹ پر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کی قیادت میں اراکین صوبائی اسمبلی نے ان سے تفصیلی ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا بی اے پی اور پی ٹی آئی بلوچستان میں دوریاں بڑھنے لگیں اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی اراکین کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے صورتحال کا مستقل جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر خان کو پارٹی کی جانب سے رابطہ کار مقرر کیا اجلاس کے بعد وزیر اعظم کی جانب سے ذاتی طور پر کوئٹہ کے شیڈول پروگرامز میں شرکت کی دعوت پر پی ٹی آئی بلوچستان کے اراکین نے محکمہ مواصلات کے پروگرامز میں شرکت کی۔
وزیراعظم نے پی ٹی آئی بلوچستان کے تحفظات کا نوٹس لے لیا

ٹیگز:
وزیراعظم نے
