خضدار،ندی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق

خضدار (ڈیلی گرین گوادر)ضلع خضدار کے علاقے میں ندی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو خضدار کی تحصیل وڈھ میں باران لک ندی میں وقار احمد نامی شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے