گوادر میں حالات خراب کرنے کیلئے راج مچی کی جارہی ہے،مینا مجید

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)،بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن مینا مجید نے کہا کہ ہمیں نئی نسل کو حقیقت دیکھانی چاہیے تصویر کے دونوں رخ دیکھنے چائیں،سریاب روڈ پر احتجاج دوران لوگوں کو مشکلات کا سامناکرناپڑا،مظاہرین نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کی ،گوادر میں حالات خراب کرنے کیلئے راج مچی کی جارہی ہے سریاب روڈپر خواتین پر نے پولیس کے ساتھ ہاتھاپائی کی خواتین پولیس اہلکاروں کے چادریں بھی مظاہرین نے کھینچی جب سی پیک پر عمل درآمد کاوقت آتاہے تو کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا کردیاجاتاہے ، مینہ بلوچ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو پاکستان چائنا کی ترقی پسند نہیںگوادر میں 28 جولائی کو ہونے بلوچ راجی مچی کی مذمت کرتی ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے