ایران سے درآمدات ایک ارب ڈالرز سے متجاوز

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)مالی سال2023۔24 میں ایران سےدرآمدات ایک ارب ڈالرز سےتجاوز کرگئیں۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ مالی سال 24-2023 میں ایران سےدرآمدات میں18فیصد اضافہ ہوا۔ذرائع کے مطابق جولائی2023 تاجون 2024 میں ایران سےدرآمدات ایک ارب4 کروڑ ڈالرز رہیں، مالی سال23-2022 میں ایران سےدرآمدات کا حجم 88 کروڑ ڈالر تھا۔

جون2024 میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 39 فیصداضافہ ہوا، گزشتہ مہینے ایران سے درآمدات کا حجم 9 کروڑ ڈالرز سے زائد رہا۔ذرائع کے مطابق جون2023 میں ایران سے درآمدات 6 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز رکارڈ کی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے