کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں سیکورٹی فورسز اہلکار کو مبینہ طورپر تشدد کا نشانہ بنانے اور اسلحہ چھیننے کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کوئٹہ کے بروری روڈ تھانہ میں سیکورٹی فورسز اہلکار عبداللہ کی مدعیت میں معیز نامی شخص سمیت متعدد افراد کے خلاف درج کئے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مشتعل ملزمان نے اسے زد وکوب کیا گیا اور ساتھی اہلکار سے سرکاری رائفل چھیننے کی کوشش کی گئی۔مقدمے میں سرکاری اہلکار پر حملے، کار سرکار میں مداخلت،بلووے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
کوئٹہ، ہزارہ ٹاؤن میں سیکورٹی فورسز اہلکار کو مبینہ طورپر تشدد کا نشانہ بنانے اور اسلحہ چھیننے کی کوشش کا مقدمہ درج
ٹیگز:
ہزارہ ٹاؤن
