ٹھٹھہ،قومی شاہراہ پر ٹریلر اور وین میں تصادم،5 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ(ڈیلی گرین گوادر)قومی شاہراہ پر جھرک علاقہ کے قریب ٹریلر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، حکام کے مطابق ٹریلر اور وین میں ٹکر کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد موقع پرہی دم توڑ گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے انتقال کرگیا۔ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو حیدرآباد سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے