اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ سےکراچی جانے والی کوچ کی چیکنگ کے دوران 9کلو چرس بر آمد کرلی گئی۔پاکستان کوسٹ گارڈزکی اوتھل اورجیونی کےعلاقے میں کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، کوئٹہ سےکراچی جانے والی مسافرکوچ سے 4700کلومکس چھالیہ برآمد کیا۔
اس کےعلاوہ جیونی کوسٹل ہائی و ے روڈپرسنگل کیبن گاڑی سےسگریٹ اورگٹکا برآمد کیاگیا،پاکستان کوسٹ گارڈز نےاشیاء قبضےمیں لےکرقانونی کارروائی شروع کر دی۔پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

