کوہلو (ڈیلی گرین گوادر) کوہلو کے سب تحصیل سفید کے علاقے مخماڑ میں اغوا کاروں کی جانب سے چند روز قبل دو کمسن بچوں کو اغواء کیا گیا تھا واقعہ کی ایف آئی آر بچوں کے والد کی مدعیت میں لیویز تھانہ سفید میں درج کیا گیا جس کے بعد رسالدار میجر شیر محمد مری کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس نے بچوں کو بازیاب کرکے ایک ملزم بنام بزدار ولد مندو کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ کم سن بچوں کو سیاہ کوہ کے پہاڑی سلسلے کے مقام پر لے جایا گیا تھا لیویز حکام کے مطابق دیگر دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لئے لیویز فورس کی کاروائیاں جاری ہیں گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے لیویز صدر تھانہ کوہلو منتقل کردیا گیا ہے۔
کوہلومیں لیویز کی کارروائی،بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم گرفتار

ٹیگز:
کوہلو
