کراچی میں اسٹریٹ کرمنل اندرون سندھ، بلوچستان اور دیگر علاقوں سے آتے ہیں،پولیس چیف

کراچی (ڈیلی گرین گوادر)کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز اندرون سندھ، بلوچستان اور ملک کے دیگرعلاقوں سے آتے ہیں۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی عمران یعقوب کا کہنا تھاکہ کرمنلز کو کراچی میں عید کا سیزن بہت بڑی مارکیٹ نظر آتی ہے، کراچی میں رمضان میں 3 سے 4 لاکھ گداگر آتے ہیں، عید سیزن لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز اندرون سندھ، بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں سے آتے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ روایتی طریقوں سے کرائم کو ٹریس نہیں کرسکتے، ہمیں جدید طریقوں پر جانا ہوگا۔

عمران یعقوب کا کہنا تھاکہ کراچی میں زیادہ کیمرے لگائے جائیں تاکہ ملزمان کی نشاندہی ہوسکے۔خیال رہے کہ کراچی میں ماہ رمضان میں اسٹریٹ کرائم میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی اور رواں سال اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 55 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے