گوجرانوالہ(ڈیلی گرین گوادر)گوجرانوالہ میں اپنی ہی تین سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ کھیالی کے علاقے میں پیش آیا۔ ملزم اشفاق کو پولیس پھولوں والے باغ کی طرف برآمدگی کے لیے لیکر جا رہی تھی کہ نوشہرہ سانسی روڈ کی جانب سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور ملزم اشفاق کو چھڑوانے کے لیے فائرنگ کی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی لیکن ملزمان کی فائرنگ سے اشفاق کو گولیاں لگ گئیں جبکہ اس دوران گولیاں پولیس وین پر بھی لگیں۔ اشفاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے مارا گیا۔
اپنی ہی تین سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

ٹیگز:
زیادتی
