اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسپیشل جج سینٹرل کو اسد طور کی ضمانت پر کل فیصلہ کرنیکا حکم
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) ہائی کورٹ نے اسپیشل جج سینٹرل کو وی لاگر اسد طور کی ضمانت پر کل فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔وی لاگر اسد طور کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرڈر جاری کردیا۔ عدالت نے اسپیشل جج سینٹرل کو اسد طور کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کر کے فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نے حکم دیا کہ ایف آئی اے حکام بھی ریکارڈ کے ساتھ کل اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت نے اسد طور کی درخواست ضمانت ٹرائل کورٹ کو ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے درخواست ضمانت کو پیر کے لیے فکس کر رکھا تھا ۔