جمعیت علماء اسلام کودئیے گئے عوام کے مینڈیٹ پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے،مولانافضل الرحمن
گنداخہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمن سے جے یوآئی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری امیدوار برائے NA254حاجی میر نظام الدین لہڑی کی تفصیلی ملاقات، جس میں حالیہ جنرل الیکشن کے حوالے سے اہم گفتگو اس موقع پہ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری بھی موجود تھے حضرت مولانا فضل الرحمان نے حلقہ NA254 کے کارکنان کی ہمت اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا کے آپ کے مینڈیٹ پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔جھل مگسی کے حوالے سے حضرت نے حیرت انگیز طور پر کہا کے ملک کو مزاق سمجھنے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن اپنا واضح ردِعمل دے وگرنہ ہم ہر فورم پہ قانونی چارہ جوئی کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ ڈاکہ شدہ اور جعلی مینڈیٹ رکھنے والوں کو سکون سے بیٹھنے نہیں دیں گے۔