کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر)سابق وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے وزیراعلی بلوچستان بننے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سرفرازبگٹی نے کہا کہ یہ صرف افواہیں چل رہی ہے، ابھی تک کچھ کنفرم نہیں، پارٹی جو ذمہ داری دے گی اسے بخوبی نبھاں گا۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کی نشکیل کیلئے سیاسی جماعتوں کے مابین بات چیت جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 18 دسمبر کو سابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)میں شمولیت اختیار کی تھی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان بننے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں،سرفراز بگٹی

ٹیگز:
سرفراز بگٹی
