میاں محمد نواز شریف کسی سے انتقام لینے نہیں آئے 24 کروڑ عوام کی خدمت کے جذبہ کے ساتھ آئے ہیں، فاطمہ خان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کی رہنما فاطمہ خان نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار 8فروری کو عوام کے ووٹوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے مخالفین اپنی شکست کودیکھتے ہوئے پارٹی قائدین کے خلاف الزام تراشی کررہے ہیں جنہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،8فروری کاسورج مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو بروری روڈ،وحدت کالونی، سریاب روڈ، موسیٰ کالونی، دیبہ اوردیگر علاقوں میں مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔فاطمہ خان نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)میاں محمد نواز شریف کے ملک و قوم کی مضبوطی، خوشحالی، ترقی اور مضبوط معیشت کی ترقی کے نعرے اور ان کے عزم پر یقین رکھتی ہے اور اس کا ثبوت ہمارے پچھلے دور کے ترقیاتی منصوبے ہیں جن سے عوام فائدہ اٹھارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کسی سے انتقام لینے نہیں آئے وہ پاکستان اور 24 کروڑ رعوام کی خدمت کے جذبہ کے ساتھ آئے ہیں انہوں نے کہا کہ 8فروری کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان سمیت ملک بھر سے کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہاکہ عوام مسلم لیگ(ن) کے کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263سے امیدوار جمال شاہ کاکڑ،این اے 262سے نواب سلمان خلجی، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 42سے امیدوار زرک خان مندوخیل،حلقہ پی بی 43سے امیدوار نسیم الرحمن ملاخیل،پی بی 44سے امیدوار نوراللہ لہڑی،پی بی 41سے امیدوار سحر گل خلجی اوردیگر امیدواروں کوووٹ دیکر کامیاب بنائیں انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) اقتدارمیں آکر عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے