کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ کی قیادت میں مارچ کے شرکا کوئٹہ پہنچ گئے۔کوئٹہ پہنچنے پر ہزار گنجی کے مقام پر بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکا کا بھرپور استقبال کیا گیا۔چند روز قبل بلوچ یکجہتی مارچ نے اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے سامنے اپنا دھرنا ختم کیا تھا اور کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کیا تھا۔ہزار گنجی سے بلوچستان یونیورسٹی تک ہزاروں افراد نے مارچ کے شرکا کے ساتھ گشت کیا۔بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کا استقبال کیا گیا۔اس موقع پر استقبال کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے ماہ رنگ بلوچ نے کہاکہ کب تک ہم بلوچستان میں نوجوان لاپتہ ہوتے رہیں گے آئے بلوچستان کے بلوچ نوجوان ہماراساتھ دیں اسلام آباد نے کبھی ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا اس نے آغا نوروز خان کے ساتھ انصاف نہیں کیا اسلام آباد نے ہمارے 80سالہ بزرگ نواب اکبر خان بگٹی کو شہید کیا یہ وہ اسلام آباد ہے جنہوں نے خواتین کے دوپٹے چھینے،بلوچ قوم کو یہ باتیں نہیں بولنی چاہیے،تمام بلوچوں سے پرزور اپیل ہے کہ ہماری تحریک کا حصہ بن جائے،انہوں نے کہاکہ میں سرکاری سرداروں ونوابوں سے کہناچاہتی ہوں کہ ہم نے اسلام آباد میں ماہ رنگ بلوچ کا دھرنا ختم کرایاہے ان کو شرم آنا چاہیے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے سرکاری سرداروں ونوابوں نے اگر ہمارے تحریک کے اوپر سیاست کی تو ان کو اپنی سیاست وہی روک دینی چاہیے انہوں نے کہاکہ اگر آج ہم نے اتحاد واتفاق کا مظاہرہ نہیں کیا تو پھر ارمانوں کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا ہمارا حال بنگالیوں سے بھی بدتر ہوگا،آج بلوچ اپنی تحریک کیلئے اٹھ چکاہے اور بلوچ عوام اپنی بہنوں وبھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔بلوچستان کے عوام سے اپیل ہے کہ 27جنوری کو شاہوانی اسٹیڈیم سریاب روڈ سے بلوچ یکجہتی ریلی نکالی جائیگی کہ اسی جذبے کے ساتھ ریلی میں شرکت کرے۔
ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ کی قیادت میں مارچ کے شرکا کوئٹہ پہنچ گئے،شرکاء کا بھرپور استقبال

ٹیگز:
ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ
