جنوبی وزیرستان،وانا تحصیل میں دھماکا، قبائلی رہنما سمیت 3 افراد زخمی

وانا(ڈیلی گرین گو ادر)جنوبی وزیر ستان کی تحصیل وانا کے علاقہ برمل میں دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما ملک حاجی ریز محمد سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نے بتایا ہے کہ سڑک کنارے نصب بم سے دھماکا کیا گیا، ملک حاجی ریز محمد کی گاڑی کو تورہ گولہ کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے میں ریز محمد، ان کا بھائی اور بیٹا زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ڈی پی او نے بتایا کہ کئی روز پہلے بھی ملک ریز محمد کے گھر کے راستے میں بم ملا تھا جس کو ناکارہ کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے