کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے کراچی میں نجی چینل سنو ٹی وی کے بیوروچیف صحافی شعیب برنی پرفارنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے بی یو جے کے صدر عرفان سعید اور جنرل سیکرٹری منظور احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی شعیب برنی پرفارنگ کا واقعہ تشویشناک اور قابل مذمت ہے وزیراعلی سندھ اور آی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شعیب برنی پرفارنگ کرنیوالے ملزمان کوفوری طورپرگرفتارکیاجاے۔اور انھیں قرارواقعی سزا دلوای جاے۔ بی یو جے قیادت نے کہا ہے کہ صحافیوں کوتحفظ فراہم کرناریاست کی ذمیداری ہے لہذاحکومت صحافیوں سمیت شہریوں کی حفاظت کیلیٹھوس اقدامات اٹھاے عام انتخابات کیدوران بھی صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی شعیب برنی پرفائرنگ کا واقعہ تشویشناک اور قابل مذمت ہے،بی یو جے

ٹیگز:
بی یو جے
