کوئٹہ: پا کستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری نے چمن میں ہو نے والے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف قوم کی ایک ہی رائے ہے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے انہوں نے کہاکہ دھماکے میں 4افراد کی شہادت پر متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے د عا گو ہیں۔
چمن میں ہو نے والے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہیں،بلاول بھٹو

ٹیگز:
بلاول بھٹو
