کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلو چستان نے کہا ہے کہ گوادر میں ’حق دو تحریک’کے دھرنے اور مظاہرین کی اشتعال انگیزی سے پرامن ماحو ل کو سبوتاژ کرنے کوشش کی جارہی ہے،گوادر میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کیلئے حکومت،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں دیرپا امن کا قیام اور عوام کی جان مال کا تحفظ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے گوادر میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کیلئے حکومت،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے کاشتی چوک گوادر میں دھرنے میں شریک احتجاجی منتشر، میرین ڈرائیو پورٹ روڈ کو دوبارہ کھول دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ الجوہر اسکول کے قریب سید ظہور شاہ روڈ پر دھرنا ختم ہو گیاایکسپریس وے سربندر کراس پر 5 سو اہلکار تعینات کئے گئے،پسنی میں احتجاجی دھرنے کے ختم ہونے پر معمولات زندگی بحال ہوئی ہاشمی چوک گوادر پر امن کی بحالی کے لئے 4 سو اہلکار تعینات کئے گئے۔ ترجما ن نے کہا کہ پسنی زیرو پوائنٹ، فاضل چوک اور گوادر جیٹی گیٹ پر بھی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں گوادر میں ’حق دو تحریک’کے دھرنے اور مظاہرین کی اشتعال انگیزی سے پْرامن ماحو ل کو سبوتاژ کرنے کوشش کی جارہی ہے۔
حق دو تحریک کے مظاہرین پرامن ماحو ل کو سبوتاژ کرنے کوشش کی جارہی ہے ، ترجمان حکومت بلو چستان

ٹیگز:
ترجمان حکومت بلو چستان
