افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں، اس جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،آرمی چیف

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں، اس جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔

پاک فوج کی جانب سے سال نو کے موقع پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 2023ایک مشکل سال تھا جو ختم ہو گیا،2024پاکستان کیلئے اندرونی اور بیرونی دونوں لحاظ سے اہم ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج اور قابل فخر عوام کو نیا سال مبارک ہو،افواج مادر وطن کی خدمت کے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں۔پاکستان ان گنت نعمتوں اور مواقع سے بھرپور ملک ہے،قوم بانی پاکستان کے خوابوں اور توقعات کے مطابق عروج حاصل کرے گی۔

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں،آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔آنے والا سال فلسطینیوں اور کشمیریوں کیلئے غاصبوں سے نجات کا سال ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے