شیخ نواف الاحمد الجابر نے امیر کویت کی حیثیت سے ترقی و خوشحالی امن کیلئے خدمات سر انجام دیں، میر علی مردان ڈومکی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح نے امیر کویت کی حیثیت سے ترقی و خوشحالی امن کیلئے خدمات سر انجام دیں انہوں نے کہا کہ اس عظیم نقصان پر ہم آل الصباح اور اپنے برادر کویتی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح ایک عظیم قائد اور دانا شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے امارات کویت اور اسلامی ممالک کے مابین تعلقات میں ہمیشہ بہتری کے لئے کام کیا،نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرحوم نے مشترکہ بین الاقوامی امور میں بھی ہمیشہ بہترین معاونت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے