پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے ہم نے سر کٹوائے مگر ظلم کے سامنے سر نہیں جھکایا، نواب ثناء اللہ زہری
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر پیپلز پارٹی کے ساتھ اظہار یکہجتی کے لئے ایوب اسٹیڈیم آیا ہے جبکہ بہت سے قافلے رش میں بھی پھنسے رہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ عوا م میں رہی ہے عوام کے ساتھ ہمارا جینا مرنا ہے پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے ہم نے سر کٹوائے مگر ظلم کے سامنے سر نہیں جھکایا ہم بلوچستان کے عوام کے تعاون سے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم،بلوچستان،سندھ،پنجاب اور خیبر پختونخواء کے وزراء اعلیٰ جیالے ہونگے ۔