اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر منظور احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی فلسطین پر بمباری وحشیانہ اقدام ہے امریکہ اور برطانیہ اسرائیل کو سپورٹ کررہے ہیں او آئی سی کی خاموشی قابل مذمت ہے اقوام متحدہ بھی کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرکے فلسطینیوں کی قتل عام پر خاموش ہے ان خیالات کا اظہارانہوں سینیٹ کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں جس طرح ظلم اور بربریت کا بازار گرم ہے امریکہ اور برطانیہ اسرائیل کو ظلم سے روکنے کے بجائے ان کا ساتھ دے رہے ہیں مسلمانوں کی مشترکہ تنظیم او آئی سی بھی خواب غفلت کی نیند سورہی ہے بچوں خواتین اور بڑے عمر کے لوگوں کا جس طرح قتل عام جاری ہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھی آنکھیں اور کان بند کررکھے ہیں فلسطین میں مسلمانوں کو جس طرح قتل کیا جارہا ہے وہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے سعودی عرب بھی خاموش تماشائی بنا ہوا ہے پاکستان کو چاہیے کہ وہ فلسطینی عوام کی سفارتی سطح پر نہ صرف ان کی حمایت کرے بلکہ انکی مدد کریں امریکہ اور برطانیہ اسرائیلی جنگ کا حصہ ہے عالمی سطح پر آواز اٹھا کر اس ظلم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔
اسرائیل کی فلسطین پر بمباری وحشیانہ اقدام ہے امریکہ اور برطانیہ اسرائیل کو سپورٹ کررہے ہیں،سینیٹر منظور کاکڑ

ٹیگز:
سینیٹر منظور کاکڑ
