اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے پاکستان میں شرح غربت 40فیصد سے بھی زیادہ ہے 2کروڑ40لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہے مسئلہ فلسطین کا واحد حل مذاکرات ہے طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا سینیٹر طاہر بزنجو کا کہنا تھا کہ عالمی قوتوں نے جنگ کو ایک منافع بخش کاروبار بنا دیا ہے چاہیے وہ جنگ افغانستان،عراق،یوکرین یا فلسطین کی ہو سب سے زیادہ فائدہ امریکہ اور اسکے اتحادی یو نائیٹڈ نیشن کے ہیں اقوام متحدہ کے پاس اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کا اختیار نہیں کہ اس پر عملد ر آمد کریں عالمی طاقتیں اپنی مفاد کیلئے اس کو استعمال کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ محکوم اقوام کو کبھی بھی آزادی نہیں ملی بلکہ ہر بار رنگ بدلتے رہیں بندوق اور ٹینک مسئلہ کا حل نہیں فلسطین کا واحد حل مذاکرات ہے حکومت وقت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سیاسی اور سفارتی لحاظ سے فلسطین کے عوام کی نہ صرف مدد کریں بلکہ ان کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے سینیٹر طاہر بزنجو کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں شرح غربت 40فیصد ہے جہاں 2کروڑ 40لاکھ بچے غربت کی وجہ سے سکولوں سے باہر ہے ہزاروں افراد لاپتہ ہے جن میں زیادہ تر تعداد بلوچستان سے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ لاپتہ افراد کے مسئلہ کے حل کو سنجیدگی سے لیا جائے اور تمام لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کرے تاکہ اگر وہ مجرم ہے تو انہیں سزا اور اگر بے گنا ہ ہے تو وہ رہا ہوگر اپنے اپنے گھروں میں چلے جائے اور انکے اہل خانہ اس عزیت سے نجات مل سکے۔
حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے،پاکستان میں شرح غربت 40فیصد سے بھی زیادہ ہے،سینیٹر طاہر بزنجو

ٹیگز:
سینیٹر طاہر بزنجو
