کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر اطلاعت جان اچکزئی کی یقین دہانی پر ریڈ زون میں جاری دھرنا ختم کر دیا گیا۔گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت خیز کے ریڈ زون میں نعش رکھ کر متصرین کی حالت سے دھرنا دیا گیا،متاثرین کا مطالبہ تھا کہ مقتول کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزی نے دھرنا کے شرکا کو یقین دہانی کرائی کے قانون سے کوئی بھی شخص بالاتر نہیں ہے قانون کے احترام اور اس کی پیروی سب پر لازم ہے اور مجرموں پہ ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ متاثرین یقین رکھے کہ نگران حکومت انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے گی اور متاثرین کی داد رسائی کی جائے گی صوبائی وزیر نے دھرنے کے دوران متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اور انہیں مجرموں کے خلاف قانون حرکت میں لانے کی ہدایت کی نگران صوبائی وزیر اطلاعات کی یقین دہانی پر متاثرین نے پرامن انداز میں دھرنا ختم کیا۔
نگران صوبائی وزیر اطلاعت جان اچکزئی کی یقین دہانی پر ریڈ زون میں جاری دھرنا ختم

ٹیگز:
جان اچکزئی
