کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے کہا کہ متوفی کوٹہ پر بحالی کا عمل جو پچھلے دس سالوں میں ناممکن رہا نگران صوبائی حکومت نے تین ہفتوں کے اندر اندر ممکن کر دیکھایا جس کا تمام تر کریڈٹ نگران صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کے آفیسران اور موجودہ ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ آج یہاں متوفی کوٹہ پر نئے منتخب ہونے والے امیدواروں کی تقرری کا جشن منانے کے لیے حاضر ہوا ہوں میں تمام امیدواروں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دے کر شروعات کرنا چاہوں گا میں جانتا ہوں کہ آپ سب نے آج اس مقام تک پہنچنے کے لیے سخت محنت کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے متعلقہ شعبوں میں اہم شراکت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکندر جمالی آڈیٹوریم سول سیکریٹریٹ میں متوفی کوٹہ پر نئی تعینات ہونے والے لواحقین اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسپیشل سیکریٹری صحت داؤد بازئی، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عتیق اللہ خان، ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت نور قاضی، سیکریٹریٹ آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمالک کاکڑ، سیکریٹریٹ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر محمد یونس زہری، پی ایس ٹو وزیر صحت چندی رام، اسٹاف آفیسر منسٹر صحت جعفر علی کاکڑ کے علاوہ متعلقہ محکمے کے آفیسران اور دیگر اسٹاف نے بھی موجود تھے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے اپنی خطاب میں کہا کہ متوفی ملازمین کے اہل خانہ کا ان کی قربانی پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا میں جانتا ہوں کہ یہ آپ کے لیے ایک مشکل وقت ہے لیکن مجھے امید ہے کہ آپ کو یہ جان کر کچھ سکون ملے گا کہ آپ کے پیاروں کی میراث ان نئے امیدواروں کے کام کے ذریعے زندہ رہے گی انہوں نے کہا کہ متوفی کوٹہ اس بات کو یقینی بنانے کا ایک اہم طریقہ ہے کہ متوفی ملازمین کے اہل خانہ کا خیال رکھا جائے یہ باصلاحیت افراد کو سرکاری افرادی قوت میں شامل ہونے اور دوسروں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ نئے تعینات ہونے والے امیدوار پیشہ ورانہ مہارت اور دیانت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں گے میں آپ کے مستقبل کے کیریئر میں آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں نگران صوبائی وزیر صحت نے خطاب کے اختتام پر کوئٹہ ڈویڑن، سبی ڈویڑن اور نصیر آباد ڈویڑن کے فوت ہونے والے لواحقین میں 200 سے زائد سرکاری نوکری کے آرڈرز تقسیم کئیں۔
متوفی کوٹہ پر بحالی کا عمل جو پچھلے10 سالوں میں ناممکن رہا نگران صوبائی حکومت نے تین ہفتوں کے اندر اندر ممکن کر دیکھایا، امیر محمد خان جوگیزئی

ٹیگز:
امیر محمد خان جوگیزئی
