بیجنگ (ڈیلی گرین گوادر) چین میں ایک سرکاری کان میں خوفناک آتشزدگی کی وجہ سے 16 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے گوئژو میں کوئلے کی کان میں لگنے والی آگ کو فائر بریگیڈ کے عملے نے 2 گھنٹوں میں قابو پالیا تھا تاہم اس دوران دھوئیں کے بادلوں نے سانس لینا محال کردیا تھا۔حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ آگ کنویئر بیلٹ میں لگی تھی تاہم آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔صوبائی حکومت کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ حادثے کے بعد پانزو شہر میں کوئلے کی تمام کانوں نے پیداواری سرگرمیاں ایک دن کے لیے معطل کر دیں۔
چین میں سرکاری کان میں خوفناک آتشزدگی 16 کان کن ہلاک

ٹیگز:
چین
