مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)مستونگ میں مسلح افراددس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔گزشتہ روز مستونگ کے علا قے قومی شاہراہ پر پشکرم کے علاقے میں پردل کراس کے قریب گاڑی میں سوار مسلح ڈاکوؤں نے پنچگور تیل لے جا نے والی گاڑی میں سوار افراد کواسلحہ کے زور پر گاڑی سمیت اغواء کر کے ان سے دس لاکھ روپے چھین کر ویرانے چوڑ کر فرار ہوگئے،پولیس نے حسب روایت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
مستونگ، مسلح افراد 10لاکھ روپے لوٹ کر فرار

ٹیگز:
مسلح افراد
