کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے صحت کارڈ کا اجراء ایک انقلابی قدم ہے جو کہ عوام کو صحت کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا حکومت بلوچستان اپنی شہریوں کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے ہسپتالوں میں صحت کی موجودہ صورتحال کو اپ گریڈ کرنا مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے مزید پشہ وار افراد کی خدمات حاصل کرنا اور انکی تربیت کرنے کے علاوہ عوام کو مفت ادویات اور ویکسین کی فراہمی اہم ترجیحات میں شامل ہیں صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا صحت مند اور تن درست زندگی، ہر انسان کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے کیونکہ اگر صحت نہ ہو تو انسان دولت، شہرت، عزت، اور شاید کسی بھی نعمت سے خوشی حاصل نہ کرسکے حکومت بلوچستان کی جانب سے عوام کیلئے اگلے ماہ سے صحت کارڈ کا باقاعدہ اجراء کیا جائے گا جس سے عوام اپنا علاج ملک کے کسی بھی بڑے ہسپتال میں مفت کر سکے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمیعت وکلاء فورم کے صوبائی صدر ایڈوکیٹ ملک خلیل الرحمٰن کاکڑ کی قیادت میں دیگر وکلاء، ڈاکٹرز اور عمائدین سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ ہی صحت کارڈ ہو گا اور صوبے کے تمام عوام کو اس کارڈ کا حق حاصل ہو گا لہذا صوبے کے تمام افراد اب ملک کے 1200 سو سے زائد ہسپتالوں میں اپنا علاج و معالجہ مفت اور با آسانی کرا سکیں گے جس سے متعلقہ ہسپتال اور ڈاکٹرز کو بھی اسکا فائدہ حاصل ہو گا انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں میں ہر فرد کیلئے صحت کارڈ پر سالانہ دس لاکھ جبکہ صوبہ بلوچستان کے ہر فرد کیلئے بارہ لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جس کا تمام تر کریڈٹ موجود نگران صوبائی حکومت کو جاتا ہے صحت کارڈ اگلے تین سال تک کارآمد ہوگا انہوں نے وکلاء فورم اور دیگر عمائدین کو یہ بتایا کہ عوام میں صحت کارڈ کے اجراء کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے مہم چلائی جائے اور ہر شہر، گاؤں، اور گلی میں لوگوں کو صحت کارڈ کی سہولیات اور اسکے فوائد سے آگاہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس حکومتی سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
حکومت بلوچستان کی جانب سے صحت کارڈ کا اجراء ایک انقلابی قدم ہے،نگران وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی

ٹیگز:
امیر محمد جوگیزئی
