کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی محمودا لحسن مندوخیل نے کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے،کوآپریٹو سوسائٹی کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو ملاقات کرنے والے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما سابق ناظم جاویداحمد خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔سابق ناظم جاویداحمد خان نے نگران صوبائی وزیر بلدیات محمود الحسن مندوخیل کو ریلوے کالونی اور علاقے کے عوام کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔نگران صوبائی وزیر محمود الحسن مندوخیل نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران اور ملازمین اپنے آپ کو عوام کے خادم سمجھیں اورعوام کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں کام نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہیں ہم عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں ہم سے جتناہوسکے گا عوام کی خدمت کریں گے۔
نگران صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے، محمودا لحسن مندوخیل

ٹیگز:
محمودا لحسن مندوخیل
