مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)مستونگ میں ضلعی انتظامیہ نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کر تے ہوئے 2مطلوب ملزمان کو گر فتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنعم بلوچ کی ہدایات پر میجر رسالدار پیرمحمدعلیزئی کی سربراہی میں ولی خان لیویز فورس کے آفیسران نائب رسالدار بلال احمد، دفعدار محمد عارف و دیگر پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے گزشتہ جمعہ کے روز سورگز کے قریب قبائل ہوٹل پر مسلح کار سوار نے مستونگ کے رہائشی نوجوان محمد عمران شاہوانی کو گولی مارکر شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگیا جنہیں سٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا اور واردات میں استعمال ہونے والا کار گاڑی بھی قبضہ میں لے لیاگیاجبکہ گرفتار ملزم نے محمد ہاشم محمدحسنی نامی شخص کو بھی نامزد کیا جس کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جسے بہت جلد قانون کے گرفت میں لایا جائے گا۔علاؤہ ازیں لیویز حکام نے شال کوٹ ایریا کوئٹہ سے چوری کردہ سوزوکی وین نمبرWAJ/061 کو لکپاس کے مقام پر قبضہ میں لے لیا گیا اور دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا، گاڑی اور ملزمان کو ولی خان لیویز تھانہ منتقل کردیا بعد ازان گاڑی اور ملزمان کو ایس ایچ او شال کوٹ پولیس تھانہ خیرمحمد کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مستونگ اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ نے لیویز چھاپہ مار ٹیم کو کامیاب کاروائی پر داد دیتے ہوئے ان کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مستونگ کو امن کا گہوارہ بنانے اور جزائر پیشہ عناصر کے لئے نوگو ایریا بنایا جائے گا اور کسی کو بھی مستونگ کے پرامن ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے لیویز فورس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے کاروائیوں کو مزید تیز کرتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لائی جائے۔
مستونگ، ضلعی انتظامیہ کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی 2مطلوب ملزمان گر فتار

ٹیگز:
ضلعی انتظامیہ
