کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیرصحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کی زیر صدارت محکمہ صحت بلوچستان کے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کی بہتری کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت، محکمہ صحت بلوچستان کے افسران، ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایسز، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، انسٹیٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن، بولان میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ایسوسی ایشن، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔تمام اسٹیک ہولڈرز نے ہسپتالوں میں میں طبی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے اپنی را ے دی۔نگران وزیرصحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے کہا کہ بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں مریض آتے ہیں۔ ٹریژری کئیر ہسپتالوں کو عوامی خدمت کا مرکز بنائیں گے۔تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات مہیاء ہو سکے۔نگران وزیر صحت ہسپتال داخل مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔وزیر صحت نے محکمہ صحت بلوچستان کو ہدایت کی پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹس، ہاوس آفیسر اور بی ایم سی کے طالبعلموں کے وظیفے کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔بلوچستان کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اصلاحات کا تسلسل ضروری ہے۔ بلوچستان کے عوام لیے صحت کارڈ کی سہولت جلد ہی شروع کی جارہی ہے۔ پاکستان میں صرف صوبہ بلوچستان کو یہ اعزاز حاصل ہوگا کہ یہاں 100 فیصد عوام ہعنی ہر خاندان کو صحت کارڈ کی سہولت میسر ہوگی۔ہر شخص کا شناختی کارڈ نمبر ہی اس کا صحت کارڈ ہوگا۔ سیکرٹری صحت بلوچستان نے کہا کہ محکمہ صحت بلوچستان میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے لیے سمری منظوری کے لیے متعلقہ بجھوا دی گئی ہے۔4 نئی کیتھ لیب کے لیے جدید مشینری خریدی جا رہی ہیں اور ہسپتالوں کو درکار دیگر طبی مشینری و سامان کی خریداری کا کام مرحلہ وار شروع ہو چکا ہیایف سی پی ایس اور دیگر ڈپلومہ ہولڈرز کو تمام بلوچستان میں اسسٹنٹ پروفیسر اور رجسٹرار کی پوسٹ پر تعیناتی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ٹریژری کئیر ہسپتالوں میں گورننس اور ڈسپلن کو بہتر بنانے کے لیے بورڈ آف مینجمنٹ تشکیل دیا جا رہا ہے جس میں تمام پروفیسر ممبر ہو نگے سروسز رولز میں ہیلتھ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تبدیلی کے لیے مشاورت کی جا رہی ہے۔محکمہ صحت بلوچستان میں مانٹیرنگ کے عمل کو موثر بنایا جا رہا ہے تاکہ ملازمین اپنی جاے تعیناتی پر موجود رہے خاص طور پر اوپی ڈیز میں ڈاکٹرز کی موجودگی کے لیے مانٹیرنگ سسٹم لایا جا رہا ہے۔موثر اصلاحات کے ذریعیبہتر طبی سروسز کی فراہمی کا عمل عام آدمی کو محسوس ہوگا۔عوام کو علاج و معالجے کی معیاری سہولیات فراھم کرنے کے لیے ھر ممکن وسائل برویکار لاے جاے گے۔ طبی سہولیات کے معیار اور دائرہ کار کو عام آدمی کے دسترس میں لایا جاے گا۔
بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں مریض آتے ہیں،نگران وزیرصحت

ٹیگز:
نگران وزیرصحت
