کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس خضدار و دیگر محکموں کے ملازمین کو حب کی آسامیوں پر مستقل بنیادوں پر تعینات کرنے سے علاقے کے نوجوانوں میں احساس محرومی پھیل رہا ہے، اپنے علا قے کے عوام کی حق تلفی پر کسی بھی صور خاموش نہیں بیٹھیں گے۔یہ بات انہوں نے منگل کو ضلع حب کی آسامیوں پر دیگر اضلاع سے ملازمین کی تعیناتی پر ردے عمل دیتے ہوئے کہی۔ سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ کسی بھی ضلع کی آسامیاں اسی ضلع کے عوام کا بنیادی حق ہے جس پر دیگر اضلاع کے ملازمین کو مستقل منتقل کر کے پر کرنا مذکورہ ضلع کے نوجوانوں کی حق تلفی ہے حالیہ محکمہ پولیس ضلع خضدار و دیگر محکموں کے ملازمین کو حب ضلع کی اسامیوں پر مستقل بنیادوں پر تعینات کرنے سے علاقے کے نوجوانوں میں احساس محرومی کی فضا پھیلے گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایسے اقدامات کا بروقت تدارق نہ کیا گیا تو مستقبل میں یہ مشق عام ہو جائیگی جس سے تمام اضلاع کے بیروزگار نوجوان اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہو جاینگے، عوامی نمائندے کی حیثیت سے اپنے حلقے کے لوگوں کی حق تلفی پر خاموش نہیں رہ سکتا، نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے کا فی الفور نوٹس لیا جائے تاکہ حب کے نوجوانوں کی حق تلفی نہ ہو اور اہل علاقہ احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور نہ ہوں۔
اپنے علا قے کے عوام کی حق تلفی پر کسی بھی صور خاموش نہیں بیٹھیں گے،سردار محمد صالح بھوتانی

ٹیگز:
سردار محمد صالح بھوتانی
