کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ژوب و گر د نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق جمعہ کو ژوب و گر د نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 جبکہ زمین میں گہرائی 27کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 70 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھاتاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جا نے و مالی نقصانات کی اطلاع مو صول نہیں ہوئی۔
ژوب و گر د نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

ٹیگز:
زلزلے کے جھٹکے
