کراچی (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی سندھ کے زیرِ اہتمام ضلع کیماڑی کی ضلعی کمیٹی کا اہم اجلاس ضلعی صدر امیر کاکڑ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبد الرحیم زیارتوال، مرکزی سیکرٹری عبد الحق ابدال، مرکزی سیکرٹری صلاح الدین اچکزئی، صوبائی صدر جنوبی پشتونخوا عبدالقہار ودان، صوبائی نائب صدر سید غفور جان آغا، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سرباز عبدالرب درانی، صوبائی سیکرٹری مالیات بشیر خان ترین، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نصیر خان اچکزئی، جمال پشتون، رحیم انقلابی، مراد خان اور نواب سعید سمیت ضلعی جنرل سیکرٹری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ تمام ابتدائی یونٹوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال اور منظم بنایا جائے گا اور گھر گھر پارٹی کا پیغام پہنچایا جائے گا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی قائد محترم محمود خان اچکزئی کے سیاسی فکر و نظریات کو عوام تک مؤثر انداز میں منتقل کیا جائے اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کیا جائے۔اجلاس میں جمہوریت، آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں پر سختی سے کاربند رہنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ مزید برآں کراچی سمیت سندھ بھر میں پشتونوں کو درپیش مسائل، عدم تحفظ اور مبینہ طور پر سرکاری سطح پر جاری کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بھرپور مذمت کی گئی۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پشتونوں کے خلاف امتیازی اور غیر منصفانہ اقدامات کو فوری طور پر روکا جائے، شہریوں کے آئینی و بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی عوام کے حقوق، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی سربلندی کے لیے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔
کیماڑی ` تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال اور منظم بنایا جائے گا اور گھر گھر پارٹی کا پیغام پہنچایا جائے گا : امیر کاکڑ

ٹیگز:
کیماڑی
