گوادر(ڈیلی گرین گوادر)جامعہ گوادر کی بارہویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی زیرِ صدارت پاک-چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، جامعہ گوادر کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جامعہ کے تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی امور سے متعلق مختلف اہم امور زیر بحث ائے اور مختلف اادامات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر رحیم بخش مہر، ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈین سائنس، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر محب اللہ، ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل)QEC)ڈاکٹر رابعہ اسلم، ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر محمد ارشاد، ڈاکٹر عبداللہ)اسسٹنٹ پروفیسر، شعب کیمسٹری)، شہیک فتح)لیکچرر، شعب کمپیوٹر سائنس)اور فاروق حیدر)چیئرمین، شعب انگریزی)نے شرکت کی۔ اجلاس میں آن لائن شرکت کرنے والے معزز اراکین میں ڈاکٹر منصور احمد)نمائندہ برائے کالجز، محکمہ ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن، حکومت بلوچستان)اور حاکم علی تالپور)ڈپٹی ڈائریکٹر کریکولم، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان، اسلام آباد)شامل تھے. اجلاس کے آغاز میں 11 مئی 2026 کو منعقد ہونے والے جامعہ گوادر کی 11ویں اکیڈمک کونسل کے اجلاس کے منٹس کی توثیق و منظوری دی گئی اور گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (ASRB)کے لیے تدریسی فیکلٹی سے تحقیقی قابلیت اور تجربے کے حامل اساتذہ کی نامزدگی پر غور، فیکلٹی آف سائنسز، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، کامرس اینڈ سوشل سائنسز کے تیسرے بورڈز آف فیکلٹی کے لیے بھی اساتذہ کے ناموں کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح شعب تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کے چھٹے اجلاس، شعب کمپیوٹر سائنس کے چھٹے اور ساتویں اجلاسوں، شعب زولوجی پروگرام کے دوسرے اجلاس اور شعب اکنامکس کے بورڈ آف اسٹڈیز کے اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی۔مزید برآں، اجلاس میں جامعہ گوادر کے تعلیمی کیلنڈر برائے سال 2026 اور 2027 کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی منظوری دی گئی اس کے ساتھ ساتھ جامعہ کے تدریسی نظام کو مزید موثر بنانے، تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، تعلیمی معیار کی مزید بہتری اور ادارہ جاتی ترقی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادل خیال کیا گیا اور مختلف اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے اکیڈمک کونسل کے کردار اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جامعہ میں تعلیمی معیار کی بہتری، تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور تدریسی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اکیڈمک کونسل کا مثر کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اساتذہ اور متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں بہتری، نصاب کی مثر تشکیل اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ گوادر میں معیاری اعلی تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے لیے اس،وقت تک کے اقدامات قابل ستائش ہین تاہم اجتماعی کاوشوں اور مربوط حکمتِ عملی کو جاری رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ اجلاس کے اختتام پر گریجویٹ اسٹڈیز آفس کے لوگو کی منظوری بھی دی گئی، جو جامعہ میں گریجویٹ اسٹڈیز سے متعلق انتظامی و تعلیمی امور کی شناخت اور مثر پیش رفت کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔
جامعہ گوادر کی بارہویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس، تعلیمی معیار، تحقیقی سرگرمیوں اور ادارہ جاتی ترقی سے متعلق اہم امور پر غور

ٹیگز:
جامعہ گوادر
