لاہور (ڈیلی گرین گوادر) ایشیاء کپ 2023 کے کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو جیت کے لیے 335رنز کا ہدف دے دیا ہے تفصیلات کے مطابق لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،محمد نعیم اور مہدی حسن نے اوپننگ کاآغاز کیا ۔28 رنز پر محمد نعیم افغانی بولر مجیب الرحمان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
نئے آنے والے بلے باز توحید ہریدوئی 2 گیندیں کھیلنے کے بعدگلبدین نائب کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔چوتھے نمبر پر آنے والے نجم الحسن شنتو نے مہدی حسن کے ساتھ پارٹنرشپ لگائی جس کی وجہ سے اسکوربورڈ پر رنز کا اضافہ ہوتا چلا گیا دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں بنائی تاہم مہدی حسن 112 رنز پر کھیلتے ہوئے دوران بیٹنگ ریٹائر ہرٹ ہوکرپویلین لوٹ گئے۔
نجم الحسن شنتو 104 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے۔ مشفیق الرحیم نے 25 جب کہ شمیم حسین نے11 رنز بنائے۔آل رائونڈ شکیب الحسن نے 18 گیندوں پر 4 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 32 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

