کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نو شکی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق اتوار کو نو شکی کے علا قے آر سی ڈی شاہراہ جورکین کے مقام ایرانی تیل لے جانے والی ویگن اور مزدا ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد حاجی محمد حنیف بادینی ظہور احمد ساکنان نوشکی، کبیر احمد، ملوکان اقوام شاہوانی ساکنان مستونگ جھلس کر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
نو شکی، ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4افراد جھلس کر جاں بحق

ٹیگز:
ٹریفک حادثے
