نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر) سابق چیئرمین سینیٹ و رکن بلو چستان محمد صادق سنجرانی نے مستونگ گرلز اسکول کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں بچوں اور پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے شہداء کی بلند درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر و استقامت کی دعاکی،انہوں نے کہا کہ گرلز اسکول کو نشانہ بنانا پستہ ذہنیت اور بلوچستان تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے نہتی بچیوں کو نشانہ بنانا جیسے بزدلانہ حملے، بزدل کم ظرف دشمن کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر حملے بلوچ عوام کی تعلیم سے محبت کو ختم نہیں کرسکتی،انہوں نے کہا کہ ملک میں پائیدار امن کیلئے پولیس و سکیورٹی اداروں کی قربانیاں ہمارا فخر ہیں۔
گرلز اسکول کو نشانہ بنانا پستہ ذہنیت اور بلوچستان تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،محمد صادق سنجرانی

ٹیگز:
محمد صادق سنجرانی
