پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور کے معروف تاجر حاجی سمیع اللہ کے واشک کے علاقے ناگ میں بہیمانہ قتل کے خلاف پنجگور کے تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئے واقعہ کے خلاف شہر میں مکمل شٹر بند ہڑتال تمام کاروباری مراکز اور مالیاتی ادارے بند رہے تاجران برادری نے بسم اللہ چوک پر احتجاجی جلسہ منعقد کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا احتجاجی جلسہ سے انجمن تاجران کمیٹی پنجگور کے صدر فرید نواز نائب صدر لعل دوست سابق صدر حاجی خلیل احمد دہانی بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری میر نذیر احمد حق دو تحریک کے رہنما ملا فرہاد جے یو آئی کے صوبائی رہنما حاجی عبدالعزیز صوفی رسول بخش عبدالسلام بلوچ محمد اسلم مینگل سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا اور حاجی سمیع اللہ کے بہیمانہ قتل کی مزمت کی مقررین نے کہا کہ تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہے شاہراہوں پر ان کے مال واسباب لوٹے جاتے ہیں گزشتہ روز واشک کے علاقے میں پنجگور کا نامی گرامی تاجر حاجی سمیع اللہ کی گاڑی پر فائرنگ کرکے اسے بے دردی سے قتل کیاگیا جس کی تاجر برادری اور یہاں کی سیاسی پارٹیاں شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حاجی سمیع اللہ ایک شریف النفس اور ہمدرد انسان تھے اسکی کمی مدتوں تک محسوس کیا جائے گا صوبائی حکومت واشک کی انتظامیہ کو ہدایت دے کہ وہ حاجی سمیع اللہ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے کہٹرے میں لاکر کھڑا کریں اور اس روٹ کو محفوظ بنائیں تاکہ تاجر برادری میں جاری بے یقینی کی کفیت دور ہوسکے اور سفر محفوظ ہوسکے۔
پنجگور، معروف تاجر حاجی سمیع اللہ کے قتل کے خلاف تاجر برداری سراپا احتجاج،شہرمیں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

ٹیگز:
پنجگور
