کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرکے بلوچستان سمیت ملک کے غریب عوام محنت کش طبقہ اور ملازمین کیلئے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کردئے ہیں بجلی کے بلز میں بے تحاشا ٹیکس اور اضافی بجلی بلوں کیخلاف بلوچستان اور کوئٹہ میں بھی عوام کا رد عمل بڑھ رہا ہے غریب عوام اور باشعور شہری مجبور ہوکر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور اپنے غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ مہنگائی خوردنی اشیا ء کی قیمتوں میں اضافے کے ستائے ہوئے غریب شہری اپنے بجلی اور گیس کے بھاری بھرکم اور دیگر ٹیکسز سے بھرے یوٹیلٹی بلز جمع کرنے کی صلاحیت کھو چکے ہیں ملک کے غریب عوام محنت کش طبقہ دیہاڑی دار مزدور اور درجہ چہارم مزدور دو وقت کی روٹی کے حصول کیلئے پریشان ہیں غریب والدین بچوں کی ضروریات پوری نہیں کر پارہے اور مجبور ہوکر اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان حاجی عبدالعزیز شاہوانی عبدالمعروف آزاد ظفر خان رند محمد عمرجتک حاجی محمد یوسف کرد عابد بٹ دین محمد حسنی نور الدین بگٹی ملک وحید کاسی عارف خان نچاری حاجی سیف اللہ ترین میر زیب شاہوانی حبیب اللہ لانگو فضل محمد یوسفزئی اور دیگر مزدور رہنماؤں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ غریب محنت کش طبقہ اور ملازمین کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔ ڈالراور پٹرولیم مصنوعات کی ٹرپل سنچری بلوچستان کے غریب عوام محنت کش طبقہ پر قیامت بن کر ٹوٹ چکی ہے۔ غریب کیلئے دال تودور کی بات سبزیوں کا حصول ناممکن ہوتاجارہا ہے غریب موجودہ حالات کے باعث خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں۔ جبکہ ملک کے حکمران غریب عوام کے احتجاج کو بلاجواز کہہ کر عالمی اداروں کے ایجنٹ ہونے کا برملا اعلان کررہے ہیں۔ جو کہ انتہائی شرمندگی کا باعث ہے رہنماؤں نے کہاکہ بلوچستان کے محنت کش طبقہ مزدوروں و ملازمین کو اپنے حقوق کیلئے متحد ونا ہوگا۔ اور ملک بچانے کیلئے منظم بنیادوں پر جدو جہد کرنا ہو گی۔
پٹرول اور یوٹیلیٹی بلز کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفان برپا کردئے ہیں، بلوچستان لیبر فیڈریشن

ٹیگز:
لیبر فیڈریشن
