کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی دوبئی نجی دورے پر گئے ہیں وہ دوبئی جلاوطن بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کیلئے نہیں گئے وزیر اعلی بلوچستان دوبئی میں اپنے قریبی دوست کی عیادت کرینگے یہ بات نگران وزیر اطلاعات حکومت بلوچستان نے اپنے ٹوئیٹ میں کہی
میرعلی مردان ڈومکی بلوچ جلاوطن گروپ سے مذاکرات کیلئے دوبئی نہیں گئے ٗ جان اچکزئی

ٹیگز:
جان اچکزئی
